1۔جمہور آئمہ فقہاء حنفی، مالکی اورحنبلی علماء کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر نہیں ہے اِلَّا یہ کہ بون بعید یا بعد فحش ہو،مثلاً دن رات کا فرق نہ ہو۔لہذا ایشیا،یورپ،افریقہ ،امریکہ جہاں بھی ہلال کی موجودگی آبزرویٹری کے اعتبار سے ہوگی، اس کو قبول کیا جائے گا۔
2۔چونکہ ہلال کا اعلان آبزرویٹری سے ہوگا، اس صورت میں برطانوی آبزرویٹری کا ڈیٹا لیا جائے گا، اس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کے 6 کوڈ، اے،بی،سی،ڈی،ای،ایف ہےاگر کوڈ اے تا سی ہو تو اگلے دن نیا مہینہ شروع ہوگا۔
3۔ یوکے و یورپ ہلال فورم صرف آبزرویٹری پر اعلان کرتا ہے، اس لیے ایک سال پہلے بھی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جاتا ہے۔البتہ یاد دہانی کے لئے ترجمان یوکے و یورپ ہلال فورم ہر ماہ اعلان کریں گے۔
Add new comment