یوکے و یورپ ہلال فورم نئے اسلامی ماہ کا آغاز چونکہ آسٹرو نومی اور آسٹروفزکس کی بنیاد پر حاصل ڈیٹا سے کرتا ہے ۔یہ ڈیٹا برطانوی آبزرویٹری سے حاصل کیا جاتا ہے۔ آبزرویٹری کی رو سے ہلال کے نظر آنے یا نہ آنے کے 6 کوڈز ہیں۔ یوکے ویورپ ہلال فورم کوڈ اے ،بی،سی تک ہلال کی رویت کو قبول کرتا ہے۔:
A. Easily visible
B. Visible under perfect conditions
C. May need optical aid to find the crescent Moon
D. Will need optical aid to find the crescent Moon
E. Not visible with a telescope
F. Not visible, below the Danjon limit
- ۔جمہور آئمہ فقہاء حنفی، مالکی اورحنبلی علماء کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر نہیں ہے اِلَّا یہ کہ بون بعید یا بعد فحش ہو،مثلاً دن رات کا فرق نہ ہو۔لہذا ایشیا،یورپ،افریقہ ،امریکہ جہاں بھی ہلال کی موجودگی آبزرویٹری کے اعتبار سے ہوگی، اس کو قبول کیا جائے گا۔
- 2۔چونکہ ہلال کا اعلان آبزرویٹری سے ہوگا، اس صورت میں برطانوی آبزرویٹری کا ڈیٹا لیا جائے گا، اس میں چاند کے نظر آنے کے 6 کوڈ، اے،بی،سی،ڈی،ای،ایف ہےاگر کوڈ اے تا سی ہو تو اگلے دن نیا مہینہ شروع ہوگا۔
- جن شہروں اور ملکوں کا ڈیٹا لیا گیا ہے ، ان کی مکمل تفصیل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
Add new comment