Skip to main content

یو کے ویورپ ہلال فورم میں خوش آمدید

 یو کے ویورپ ہلال فورم کی تحریک 2017ء میں شروع ہوئی۔ اس کا با قاعدہ آغاز 2020ء میں ہوا۔ دنیا بھر میں بسنے والے اہل اسلام بالخصوص برطانیہ ویورپ کے مسلمان نئے اسلامی مہینہ کے آغاز اور اختتام پر پریشان ہو کر تقسیم ہوتے ہیں۔ طلباء، ملازمین ، تاجر ، دوکاندار اور مختلف طبقات سے وابستہ افراد پریشان ہوتے ہیں کہ ماہ رمضان کب شروع ہو گا؟ عید کب ہو گی ؟ بر وقت سکول اور دفاتر سے چھٹی لینا مشکل تھا۔ یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے۔ یو کے ویورپ ہلال فورم کے علماء نے ماضی میں ہونے والی رؤیت ہلال کی تمام کوششوں کا جائزہ لیا۔ اور اسلامی مہینوں کے آغاز کے جو بھی فارمولے طے کیے ان کو دیکھا، ان کی خوبیوں کو قبول کیا۔ ان میں ہونے والی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا۔ اس طرح قرآن و سنت، آئمہ فقہاء اور جدید فلکیاتی سائنسی علوم کی روشنی  میں برطانیہ ویورپ کے مسلمانوں کے لئے اسلامی مہینوں کے آغاز کا طریقہ طے کیا۔جس میں قرآن و سنت و آئمہ فقہا کی تصریحات پر عمل ہو ، اور اس میں جدید فلکیاتی سائنس کا استعمال ہو۔ اور وقت سے پہلے مختلف مقدس ایام کا اعلان ہو تاکہ مسلمان اپنی چھٹیاں بک کروا سکیں۔ وقت سے پہلے اپنے اعتکاف، عیدین، اور دیگر مذہبی تہواروں کے دنوں کا تعین کر سکیں۔
 

img